نئی دہلی، 24 جنوری ;- ملک کے تمام پٹرول پمپوں پر بیٹری چارجنگ کی سروس اور چارجڈ بیٹری حاصل کرنے کی سہولت ہونے سے سڑکوں پر برقی گاڑیوں کی اسکیم 2030 تک کامیاب ہو سکے گی۔
یہ کہنا ہے آئی آئی ٹی مدراس ریسرچ پارک کے انوویشن اسکیم کے انچارج اور
معروف الیکٹرک انجینئر پروفیسر اشوک جھنجھن والا کا، جو ملک میں برقی گاڑی کے نظام کے محرک ہیں۔
پدم شری سے نوازے گئے مسٹر جھنجھن والا نے مدراس آئی آئی ٹی کے دورے پرآئے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے وزارت توانائی کے مشیر کے طور پر یہ آئیڈیاحکومت کو دیا تھا۔