ذرائع:
گنٹور:آندھرا پردیش کے چیف منسٹر اوروائی ایس آرکانگریس پارٹی کے سربراہ جگن موہن ریڈی نےکہاکہ آندھراپردیش میں اس بار انتخابات تھوڑا جلدہوں گے۔ اس سلسلے میں چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں دلچسپ تبصرہ کیا۔ انہوں نے وزراء کے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امکان ہے کہ انتخابی شیڈول کچھ پہلے جاری ہو جائے گا لیکن وہ انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
جگن موہن ریڈی
نے کابینہ کی میٹنگ میں کہاکہ وہ انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ تاہم وزراء کو زمینی سطح پر زیادہ موثر انداز میں کام کرناہوگا۔ اورانتخابی شیڈول پہلے سے 20 دن پہلے جاری کیا جا سکتا ہے۔
بتایاجارہاہے کہ میٹنگ کے دوران جگن موہن ریڈی نے ریاستی وزراء کو ہدایت دی کہ وہ انتخابات کے قریب اپوزیشن جماعتوں کی سازشوں اورمیڈیاکی مخالفت میں زہرافشانی کو ہلکے میں نہ لیں۔انہوں نے ریاستی وزراء کو یلو میڈیا کاسختی کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ہدایت دی۔