the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 2 دسمبر (یو این آئی) سال 2024 میں دہلی کے تخت کے لیے ہونے والے انتخابات سے قبل اقتدار کا سیمی فائنل کون جیتے گا، چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا فائنل اسکور کیا ہو گا، کیا وزیر اعظم نریندر مو م نریندر مودی کو اگلے لوک سبھا انتخابات سے پہلے کی اچھی خبریں ملے گی ؟ کیا کانگریس لیڈر راہل گاندھی چوکا لگائیں گے ، کیا مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ چوہان، راجستھان میں اشوک گہلوت اور چھتیس گڑھ میں بھو پیش بگھیل اپنی حکومت بچا پائیں گے یا نہیں۔ اب ان تمام سوالات کے جوابات حاصل کرنے میں صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں اتوار کی صبح 7 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گی۔ بیلٹ ووٹوں کی گنتی پہلے کی جائے گی، چار ریاستوں کے نتائج کے ابتدائی رجحانات صبح 8 بجے سے آنا شروع ہوں گے۔ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہے ، جب کہ تلنگانہ میں ، بھارت راشٹر اسمیتی (بی آرایس) کو اپنا اقتدار بچانے کے لیے کانگریس



سے جد وجہد کرنی پڑ سکتی ہے۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ ، تلنگانہ اور میز ورم میں نئی حکومتیں بننے جارہی ہیں۔ ان پانچ ریاستوں کی 675 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ اتوار کو چار ریاستوں میں صرف 635 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی ہو گی۔ میزورم کے امید واروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ اب 4 دسمبر کو ہو گا۔
راجستھان میں اسمبلی کی 200 سیٹیں ہیں لیکن کانگریس امیدوار کی موت کے بعد صرف 199 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہے جب که راجستھان میں بی جے پی کا پلڑا بھاری ہے۔ ہندی ریاست کی تین ریاستوں میں 519 سیٹوں پر فیصلہ ہونا ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق 119 اسمبلی حلقے والی تلنگانہ میں کانگریس کو برتری حاصل ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی اتوار کی صبح سات بجے شروع ہو گی۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی جائے گی۔ اس کے بعد تمام پارٹیوں کے نمائندوں کے سامنے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.