اور نگ آباد ، 2 دسمبر (یو این آئی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اتوار کو ایک پریس کا نفرنس کے دوران ملک میں انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے وزیر قانون کو اس کمیٹی سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا، جو چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کا تقرر کرتی ہے۔
اویسی نے
الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت نے سی ای سی کی تقرری کرنے والی کمیٹی کے آئین میں تبدیلی کی ہے، جس کی وجہ سے انتخابی عمل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو اس کمیٹی سے باہر کر کے وزیر قانون کو شامل کر لیا ہے، جس سے انتخابی عمل کی غیر جانبداری پر شبہات پیدا ہوئے ہیں۔