the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
 بنگلور، 12 مئی ( یواین آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے رہنما ایچ ڈی دیوگوڑا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیر اعلی کے عہدہ کے امیدوار بی ایس ید یورپا نے آج کرناٹک کے عوام سے بڑی تعداد میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کنڑ میں ٹوئٹ کرکے نوجوانوں کا ووٹنگ میں حصہ لینے کا خیر مقدم کیا اور کہا’’ووٹروں کی بھاری تعداد میں ووٹ کرنے کیلئے آنا صحت مند جمہوریت کی علامت ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان ووٹروں کا خیر مقدم کرتا ہوں‘‘۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور پارٹی کے عہدیداروں سے بارش سے متاثرہ



علاقوں میں ووٹروں کو پولنگ مراکز تک پہنچانے میں مدد کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات پارٹی کارکنان پولنگ بوتھ تک پہنچنے میں ووٹروں کی مدد کریں تاکہ انہیں ووٹ ڈالنے میں دقت نہ ہو۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی علاقوں میں بارش کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی کے وزیر اعلی کے عہدہ کے امیدوار بی ایس ید یورپا نے شکارپور میں صبح ساڑھے سات بجے ووٹ دیا اور لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے صبح نرسي پورہ علاقے میں ووٹ دیا اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ یو این آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.