ذرائع:
خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعرات 21 مارچ کو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر WhatsApp پر Viksit Bharat کے پیغامات بھیجنا بند کرے۔
کمیشن نے کہا یہ اقدام کمیشن کی طرف سے لیول پلیئنگ فیلڈ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے فیصلوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔
الیکشن کمیشن کو
متعدد شکایات موصول ہوئیں کہ عام انتخابات 2024 کے اعلان اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نافذ ہونے کے باوجود شہریوں کے فون پر اس طرح کے پیغامات اب بھی پہنچائے جا رہے ہیں۔
کمیشن نے کہا کہ یہ کارروائی کمیشن کی لگن اور انتخابی عمل کی سالمیت کو برقرار رکھنے اور اس کے تحفظ کے وعدے کا مظاہرہ ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بار بار زور دیا ہے۔