نئی دہلی، 13 دسمبر:- الیکشن کمیشن نے کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی کو گجرات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ سے پہلے ٹی وی چینل پر اپنا انٹرویو نشر ہونے کو بادی النظر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمجھتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن
نے مسٹر راہل گاندھی سے 18 دسمبر شام 5 بجے تک اس سلسلے میں وضاحت دینے کو کہا ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ کچھ نیوز چینلوں نے ان کا انٹرویو گجرات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ مکمل ہونے سے 48 گھنٹے کی مدت کے اندر نشر کیا ہے جبکہ ایسا کرنا عوامی نمائندگی قانون 1951 کی دفعات کے خلاف ہے۔