کلکتہ یکم اپریل (یواین آئی)مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے میں 30اسمبلی حلقوں میں پولنگ کے دوران بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی ، تشدداور جھڑپ کی خبروں کے درمیان ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن غیر فعال ہے اور امیت شاہ کے اشارے پر کام کررہی ہے دوسرے مرحلے میں نندی گرام جہاں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بذات خود امیدوار ہیں سمیت کئی حلقوں سے تشدد کی خبریں آرہی ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے متعدد شکایات کرنے کے بعد باوجود کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اس معاملے کو عدالت میں لے جائیں گی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے حلقے انتخاب نندی گرام کے بیویل میں بوتھ پر قبضہ کیا گیا اور جعلی ووٹنگ ہوئی ہے ۔
بائیل میں بوتھ نمبر 7 کے باہر بیٹھتے ہوئے کہا کہ ہم نے صبح سے ہی 63 شکایات درج کیں۔ لیکن ایک بھی شکایت پر کمیشن نے توجہ نہیں دی ہے۔ ہم اس معاملے کو عدالت میں لے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کا رویہ ناقابل
قبول ہے ۔امیت شاہ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کام کررہا ہے۔ترنمول کانگریس نے کہا کہ نندی گرام میں باہری عناصر کی غنڈہ گردی کی وجہ سے بہت سے ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کرسکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دوسری ریاستوں کے غنڈے یہاں آکر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں ۔
ممتا بنرجی نے اس معاملے کی شکایت ریاست کے گورنر سے بات کرکے شکایت کی ۔بعد میں گورنر نے اس معاملے کو ٹوئیٹ کرکے اطلاع دی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ بنگال میں 30 حلقوں میں 1.30بجے تک 58فیصد پولنگ ہوئی ہے ۔جن حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے ان میں مشرقی مدنی پور اور مغربی مدنی پور اضلاع کی نو ۔نوسیٹیں ، بانکوڑہ میں آٹھ اور جنوبی 24پرگنہ کی چار سیٹیں شامل ہیں۔کمیشن کے افسران کے مطابق کورونا کے پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے ۔
ممتا بنرجی اور شوبھندوادھیکاری دونوں نے پولنگ بوتھوں کا دورہ کرکے ایک دوسرے کے خلاف شکایات درج کی ہے ۔ نندی گرام میںدفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود تشدد کے واقعات ہورہے ہیں ۔