the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ،9اکتوبر(ایجنسی)انتخابی کمیشن نے آج واضح کیاہے کہ آندھراپردیش کی پانچ لوک سبھا سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کے اعلان کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ موجودہ لوک سبھا کی میعاد 3،جون 2019کوختم ہورہی ہے جو ایک سال سے کم ہے ۔
کمیشن نے کہاکہ عوامی نمائندگی قانون 1951کی دفعہ 151اے کے تحت لوک سبھا یااسمبلی کے انتخابات سیٹوں کے خالی ہونے کے چھ ماہ کے اندر کرائے جاتے ہیں بشرطیکہ ایوان کی میعاد ایک سال باقی ہو۔



"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">کمیشن نے یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ آندھراپردیش کی یہ سیٹیں 20جون 2018کو خالی ہوئی تھیں جبکہ کرناٹک کی سیٹیں بیلاری اور شموگا 18مئی کو اور مانڈیا کی سیٹ 21مئی 2018کو خالی ہوئی تھی ۔لوک سبھا کی میعاد تین جون تک ہے ،اس لئے کرناٹک کے معاملہ میں تین جون تک ایک سال پوراہوجائیگا لیکن آندھراپردیش کے معاملہ میں ایک سال پورانہیں ہورہا ہے ۔

بیان میں یہ وضاحت میڈیا میں شائع ان خبروں کے مدنظر کی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ کرناٹک سے لوک سبھا کی تین سیٹوں کے ضمنی انتخاب کا اعلان توہوا لیکن آندھراپردیش سے لوک سبھا کی پانچ سیٹوں کے ضمنی انتخاب کے لئے اعلان نہیں ہوا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.