: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بھوپال،4دسمبر(ایجنسی)مدھیہ پردیش میں الیکشن اور ووٹوں کی گنتی کے درمیان وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے بلائی گئی کابینہ کی میٹنگ کے سلسلے میں کانگریس کی جانب سے اعتراض ظاہر کرنے کے درمیان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس میٹنگ میں کسی قسم کے پالیسی ساز فیصلے نہیں کئے جاسکتے۔
ریاست کے چیف الیکشن افر وی ایل کانتاراو نے اس بارے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کل کہا کہ انہیں کابینہ کی میٹنگ کے سلسلے میں ابھی تک کوئی خط نہیں ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ ہو سکتی ہے،لیکن اس میں کوئی پالیسی ساز
فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔
ریاست میں کل پانچ دسمبر کو کابینہ کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔اسمبلی انتخابات کےلئے 28نومبر کو الیکشن ہوئے تھے۔ووٹوں کی گنتی 11دسمبر کو ہوگی۔
اس میٹنگ کے سلسلے میں اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کانگریس ترجمان پنکج چترویدی نے کہا کہ پارٹی کے پاس اعتراض کرنے کی وجہ ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومتی مشینری کا غلط استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی کیا وجہ ہے کہ بی جےپی حکومت کو آخری وقت میں میٹنگ کرنی پڑرہی ہے۔یہ آئینی اصولوں کے ساتھ کھلواڑ ہے۔میٹنگ میں جب کوئی پالیسی ساز فیصلہ نہیں کیا جاسکتا تواس کے ہونے کا کیا مطلب ہے۔