ممبئی، 30 جون (ذرائع) ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا ہے۔ شندے کے ساتھ بی جے پی کے دیویندر فڑنویس نے بھی حلف لیا ہے، جو ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
جمعرات کی شام گورنر بھگت سنگھ
کوشیاری نے دونوں رہنماؤں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ مہاراشٹر بی جے پی کے سینئر لیڈر فڈنویس دو بار مہاراشٹر کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں، لیکن بی جے پی کے سربراہ بی جے پی نڈا کی درخواست پر، انہوں نے مہاراشٹر حکومت میں نائب وزیر اعلی بننا قبول کیا ہے۔