ذرائع:
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے منگل کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے سلسلے میں ممبئی میں باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹس میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
میٹنگ کے دوران شندے نے اداکار کو سخت سیکورٹی
اور چوکسی کا یقین دلایا اور کہا کہ پولیس فائرنگ کے معاملے میں سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا "میں نے سلمان خان سے کہا ہے کہ وہ فکر نہ کریں، حکومت ان کے ساتھ ہے۔ میں نے پولیس کمشنر سے کہا ہے کہ وہ سلمان خان اور ان کے رشتہ داروں کو مناسب سیکیورٹی فراہم کریں۔ پولیس سخت کارروائی کرے گی تاکہ کوئی اور ایسا کرنے کی جرات نہ کرے۔