the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
جھانسی ۔۔۔۔اترپردیش حکومت کسی کو بھی بھوکے پیٹ نہ سونے دینے کے بھلے ہی لاکھ دعوے کررہی ہو لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ جھانسی میں سرکاری سسٹم میں موجود بدعنوانی کا شکار ہونیوالی خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ ضلع افسر کے دفتر پہنچ کر فریاد کی کہ یا تو انہیں روٹی مہیا کرائی جائے یا پھر موت دیدی جائے۔ 2وقت کی روٹی کا بندوبست نہ ہونے سے پریشان حال خاتون سے دلالوں نے راشن کارڈ بنوانے کے نام پر 4ہزار روپے بھی اینٹھ لئے اور اب کلکٹریٹ کے بابو بھی اس کی نہیں سن رہے ۔ 4ہزار



روپے گنوانے کے بعد بھی جب اسے اور اس کے بچوں کو روٹی نصیب نہیں ہوئی تو متاثرہ خاتون اپنے بچوں سمیت کلکٹریٹ پہنچی اور دھرنے پر بیٹھ گئی۔ اس کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ تھا جس پرعبارت درج تھی’’ روٹی دو یا موت دو‘‘۔اطلاع کے مطابق اس خاتون کا نام نرگس ہے ، بیمار شوہر محنت مزدور ی کرتاہے مگر 2وقت کی روٹی کا بندوبست اس مہنگائی کے عالم میں محال ہوتا جارہا ہے،وہ راشن کی دکان سے راشن لیکر کام چلایا کرتی تھی لیکن اب اس نے بھی راشن دینے سے انکار کردیا۔دانے دانے کی محتاج نرگس نے کچہری آکر ضلع انتظامیہ سے 2وقت کی روٹی کے بندوبست کیلئے راشن کارڈ بنوانے کا مطالبہ کیا جس پرانتظامیہ نے اسے راشن کارڈ بنوانے کی یقین دہانی کرائی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.