بھروچ، 12 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ وہ گڈ گورننس اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہیں، وزیر اعظم کے طور پر وہ آٹھ سال سے قوم کی خدمت کر رہے ہیں مسٹر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے بھروچ میں منعقدہ 'اتکرش سماروہ' سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا اتکرش سماروہ
واقعی بہت اچھا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب حکومت مخلصانہ طور پرعزم کے ساتھ مستحقین تک پہنچتی ہے تو اس کے کتنے ہی ثمر آور نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ "میں مبارکباد دینا چاہوں گا بھروچ ضلع انتظامیہ کو، گجرات حکومت کو چار سماجی تحفظ کی اسکیموں کی صد فیصد
نفاذ کے لیےآپ سب بہت بہت مبارکباد کے مستحق ہیں۔