the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
احمد آباد، 6 اگست (یو این آئی) گجرات کے احمد آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں آج صبح سویرے آتشزدگی کے بعد تین خواتین سمیت کم از کم آٹھ کورونا مریضوں کی دردناک موت ہوگئی۔
نائب وزیراعلی اور وزیر صحت نتن پٹیل نے بتایا کہ صبح نو بجے کے قریب نورنگ پورہ کے علاقے میں واقع شریئے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں جیسے حکومت نے کورونا کے علاج کے لئے وقف کیا تھا، اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اس واقعے میں علاج کے لئے داخل ہونے والے آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران ایک طبی کارکن بھی زخمی ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ اور پورے



واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
مسٹر پٹیل نے بتایا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق، آگ آئی سی یو کی کسی مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ ہوگی۔ تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور باقی 41 مریضوں کو سرکاری ایس وی پی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تقریبا 50 کورونا مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعے پر غم کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.