مصر/30ڈسمبر(ایجنسی) مصر کے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے اولین صدر محمد مرسی کو توہین عدالت کے مقدمے میں تین برس کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا کا اعلان مصری دارالحکومت قاہرہ کی ایک فوجداری عدالت کے جج نے کیا۔ مرسی کو چار برس قبل ایک جلسے میں عدلیہ کے خلاف
تقریر کرنے کے جرم میں سزا کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ محمد مرسی کو سن 2013 میں فوج کے اُس وقت کے سربراہ عبدالفتاح السیسی نے منصب صدارت سے فارغ کر دیا تھا۔ اُن کو کئی مقدمات کا سامنا ہے اور گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے جیل میں ہیں۔ سابق فوجی جنرل السیسی اس وقت ملک کے صدر ہیں۔