نئی دہلی، 07 اگست (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'قومی ہینڈلوم ڈے' کے موقع پر اس شعبہ سے وابستہ لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیسی دستکاری کے تحفظ کے لئے ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
مسٹر مودی نے آج یہاں ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’’ "قومی ہینڈلوم ڈے کے موقع پر ہم اپنے متحرک اور توانائی بخش ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبے سے وابستہ تمام لوگوں کو سلام پیش کرتے
ہیں۔
ان مثالی لوگوں نے ہماری قوم کے دیسی ہنر کو محفوظ رکھنے کے لئے مستقل طور پر قابل ستائش کوششیں کیں۔ آئیے ہم سب 'ووکل فار ہینڈمیڈ' ہو جائیں اور ایک 'خود کفیل ہندوستان' بنانے کی سمت اپنی کوششوں کو مستحکم کریں۔ "اس دن کا مقصد ہینڈلوم انڈسٹری کی اہمیت اور سماجی و اقتصادی شعبے میں ان کی شراکت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، ہینڈلوم کو فروغ دینا اور بنکروں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔