: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23 فروری (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کی سوچ ملک کے تعلیمی نظام کو مستحکم کرنے کی نہیں ہے اور وہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے چاہتی ہے کہ طالب علم ہی تعلیم کے حصول پر پیسہ خرچ کریں ۔
مسٹر راہل گاندھی نے سنیچر کو یہاں یونیورسٹی کے طالب علموں کے ساتھ 'تعلیمی حالت اور سمت' کے موضوع پر منعقد بحث ومباحثہ کے دوران کہا کہ حکومت کو تعلیم اورصحت کے شعبہ میں مدد کرنی چاہئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی سوچ ہی تعلیم پر پیسہ خرچ کرنے کی نہیں ہے۔ مودی
حکومت چاہتی ہے کہ تعلیم پر پیسہ خرچ طالب علم کریں اور نجکاری کےذریعہ سے 20۔15 صنعت کاروں کو مدد دی جائے۔
انہوں نے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کے عہدوں پر ان کے فکر کے حامل لوگوں کو تعینات کیا جارہا ہے۔ ان کی سوچ ہے کہ ہندوستان کا تعلیمی نظام ان کا آلہ کار بن جائے لیکن ہمارا ماننا ہے کہ حکومت کو تعلیم کے لئے مدد کرنی چاہئے۔ ہمارا کہنا ہے کہ بینک قرض آسانی سے فراہم کرے۔اسکالرشپ میں اضافہ ہو، زیادہ سے زیادہ طالب علم یونیورسٹی جائیں لیکن بی جے پی کے دور اقتدار میں ان اعدادوشمار میں گراوٹ آئی ہے۔