نئی دہلی/ممبئی/15فروری(ایجنسی) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے پبلک سیکٹر کے پنجاب نیشنل بینک (پي این بي) میں ہونے والے تقریبا 11،400 کروڑ روپے کے فرضی لین دین کے معاملے میں آج میں اہم ملزم نیرو مودی اور گيتانجل جیمس کے 17 کیمپس پر چھاپےمارے کی کارروائی کرتے 5،100 کروڑ روپے کی مالیت جائداد ضبط کی ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ صبح دارالحکومت دہلی، ممبئی، سورت اور کئی مقامات پر چھاپے ماری کی کارروائی شروع کی گئی۔ مجموعی طور پر 17 مقامات پر چھاپے ماری کی اور تلاشی لی جس میں 5،100 کروڑ روپے کا سونا، ہیرے اور جواہرات ضبط کئے گئے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ نے نیرو مودی کے کرلا واقع رہائش گاہ کے ساتھ کالا گھوڑا میں واقع جویلری بوٹك، باندرا اور لوور پارلے میں تین ٹھکانوں کے ساتھ ہی سورت میں تین مقامات اور راجدھانی دہلی کے چانکیہ پوری اور ڈیفنس کالونی واقع شو روم میں بھی چھاپے مارے۔