نئی دہلی، 8 دسمبر :- انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان سے وابستہ کمپنی لارا پروجیکٹ ایل ایل پی کی پٹنہ میں تین ایکڑ زمین ضبط کرلی ہے جس کی قیمت سرکل ریٹ پر 44.75 کروڑ روپے ہے۔
ڈائریکٹوریٹ ین آج کہا کہ آئی آر سی ٹی سی ہوٹل گھپلہ معاملے میں حوالہ قانون کے
تحت رابڑی دیوی اور دیگر کی لارا پروجیکٹ ایل ایل پی کی سرکل ریٹ پر 44.75 کروڑ روپے کی زمین ضبط کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ لالو خاندان پر بے نامی جائیداد کے سلسلے میں سی بی آئی کے معاملہ درج کرنے کے بعد ای ڈی نے بھی اس کی جانچ شروع کی اور اس سلسلے میں لالو خاندان کے اہم افراد سے کئی مرتبہ پوچھ گچھ بھی کی تھی۔