ممبئی، 20 مارچ (ایجنسی) ممبئی کے منی لاؤنڈرنگ معاملے کے خصوصی عدالت نے بدھ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کو مفرور نیرو مودی کی قیمتی پینٹنگ اور کاروں کی نیلامی کی اجازت دے دی۔نیرو مودی کو دیر رات برطانیہ میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
ای ڈی کے خصوصی وکیل ایچ ایس وینگاؤنکر نے انسداد منی لاؤنڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے) کی خصوصی عدالت کے جج سلمان اعظمی نے بتایا کہ انکم ٹیکس شعبہ نیرو مودی کے آرٹ کلیکشن کی نیلامی کی اجازت دے سکتی ہے۔ یہ پینٹنگ حال ہی میں جانچ ایجنسی نے ضبط کی تھی اور کہا تھا کہ نیلامی
سے ملنے والی رقم عدالت میں جمع کرنا ہوگا۔
عدالت نے یہ دلیل قبول کرلی ہے۔ ای ڈی نے حال میں نیرو مودی کی 147 کروڑ روپے کی مالیت کی جائیداد وں کو پی ایم ایل اے کے تحت قرق کیا تھا۔
نیرو مودی اور اس کے ماموں میہول چوکسی پنجاب نیشنل بینک کے13ہزار کروڑ روپے کے گھپلہ کے ملزم ہیں۔ نیرو مودی کے آرٹ کلیکشن میں مشہور پینٹر ایم ایف حسین، کے کے ہیبر، انجولیا ایلا مینن اور نندلال بوس وغیرہ کی پینٹنگ بھی شامل ہیں۔