ذرائع:
نئی دہلی:دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک بار پھر بڑی کارروائی کی ہے۔ جانچ ایجنسی نے دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال کو ساتویں بار پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ ای ڈی دہلی کی منسوخ شدہ ایکسائز پالیسی کے معاملے میں چیف منسٹر کیجریوال سے پوچھ تاچھ کرنا چاہتا ہے۔ اس سے پہلے اروند کیجریوال کو 6 سمن بھیجے گئے تھے، لیکن وہ پوچھ تاچھ کے لئے ایک بار بھی تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ای ڈی منی لانڈرنگ معاملے میں چیف منسٹر کیجریوال سے پوچھ تاچھ کرنا چاہتا ہے۔ اس معاملے میں دہلی کے
سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ تحقیقاتی ایجنسی کی حراست میں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف ایک بار پھر بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ ساتواں سمن دہلی کے اروند کیجریوال کو پوچھ تاچھ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی (ای ڈی) نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی کرپشن کیس میں پوچھ تاچھ کے لئےچیف منسٹر کو سمن بھیجا گیا ہے۔ جانچ ایجنسی نے انہیں پوچھ تاچھ کے لئے دہلی میں ای ڈی ہیڈکوارٹر بلایا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ چیف منسٹر کیجریوال اس بار بھی حاضرہوتے ہیں یا نہیں۔