نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی) کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے منگل کو الزام لگایا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانچ کو مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف "خود بخود احتجاج" سمیت دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بڑھایا جارہا ہے
یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وکیل سنگھوی نے کہا کہ پارٹی مالی تحقیقاتی ایجنسی کے خلاف نہیں ہے جو نیشنل ہیرالڈ کیس میں اپنی ذمہ داری نبھا رہی
ہے، لیکن کانگریس کے سابق صدر سے 40 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ "غیر معقول" ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ مودی حکومت حکمرانی کے ہر پہلو میں ناکام ہونے کے بعد اب پالیسی سازی کی اپنی تازہ ترین آدھی ادھوری کوشش سے توجہ ہٹانے کے لیے بے تاب ہے۔
مسٹر سنگھوی نے کہا کہ بغیر مشاورت اور سوچے سمجھے شروع کی گئی اگنی پتھ اسکیم کی پورے ملک میں بڑے پیمانے پر مخالفت ہورہی ہے اور یہ بغیر سوچے سمجھے کئے جانے والے اعلانات کے سیریز میں تازہ ترین ہے۔