: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 04 نومبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ اعداد و شمار کو غلط ثابت کرنے کے ماہر ہیں، ملک کی معیشت ہر سطح پر گر گئی ہے، اس ناکامی کے لیے وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں مسٹر کھڑگے نے کہاکہ ’’مسٹر نریندر مودی
جی، جعلی بیانیے حقیقی فلاح و بہبود کا متبادل نہیں ہو سکتے آپ نے عام شہریوں کا پیسہ لوٹ کر جو معاشی انتشار پیدا کیا ہے اس نے تہوار کی خوشیوں کو کم کر دیا ہے، مہنگائی میں اضافہ کے ذریعے عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے، سرمایہ کاری کم ہوئی ہے اور معیشت کے حوصلے پست کر دیئے ہیں جو کہ عدم استحکام سے دوچار ہے۔