the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے 2018 کا اقتصادی سروے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا ہے۔ ہندی اور انگریزی دو زبانوں میں پیش کئے گئے اس سروے میں مستقبل میں مہنگائی بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم، مالی سال 2018-19 میں جی ڈی پی کی ترقی کا تخمینہ 7 سے 7.5 فیصد بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سروے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی کی رفتار 6.5 فیصد رہ سکتی ہے۔ سروے کے مطابق آنے والے مالی سال میں کھپت پر مبنی ترقی دیکھنے کو ملے گی۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی



بڑھتی قیمت تشویش کا موضوع ہے، لیکن نجی سرمایہ کاری میں تیزی لانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ روزگار، تعلیم اور زراعت پر مزید توجہ دی جائے گی۔ اقتصادی سروے میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ روزگار، تعلیم اور زراعت پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ وقت کے چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے۔

بتا دیں کہ مودی حکومت کا یہ چوتھا مکمل بجٹ ہے۔ جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد یہ پہلا بجٹ ہے، وہیں، 2019 لوک سبھا انتخابات سے پہلے یہ آخری مکمل بجٹ ہے۔ اس لحاظ سے اس بجٹ کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.