the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 25مئی (ایجنسی) چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے سنیچر کو صدر رامناتھ کووند کو 17ویں لوک سبھا کے نومنتخب اراکین کی فہرست سونپ دی۔
مسٹر اروڑہ نے دوپہر ساڑھے بارہ بجے مسٹر کووند سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کرکے انہیں 17ویں لوک سبھا کے منتخب اراکین سے متعلق نوٹفکیشن کی کاپی پیش کی۔ ان کے ساتھ الیکشن کمشنر اشوک لواسا اور سشیل چندر بھی تھے۔

 مسٹر کووند نے مسٹر اروڑہ کو ملک میں کامیابی کے ساتھ انتخابات مکمل کرانے کے لئے مبارکباد دی۔



انہوں نے کمیشن کے اراکین، حکام اور ملازمین کے علاوہ سیکورٹی اہلکاروں کی بھی تعریف کی جن کی کوششوں اور مستعدی سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں پرامن طریقہ سے غیرجانبدارانہ انتخابات مکمل ہوسکے۔
صدر نے ملک کے کروڑوں رائے دہندگان کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور آئین اور جمہوری روایات کو قائم رکھا۔
اس سے پہلے صدر نے سولہویں لوک سبھا تحلیل کرنے کی کابینہ کی سفارش منظور کرلی اور اس طرح سولہویں لوک سبھا آج تحلیل کردی گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.