ذرائع:
جاپان:جاپان کی سرزمین ایک بار پھر شدید زلزلے سے لرز اٹھی۔ جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے کہا کہ منگل کو جاپان کے ہونشو کے مغربی ساحل پر ریکٹر اسکیل پر 6 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ تاہم زلزلے کے بعد اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اس سے قبل اتوار کو بھی 5 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس سال کا آغاز جاپان کے لیے اچھا نہیں رہا۔ یکم جنوری کو ملک میں آنے والے خطرناک زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ دی گئی تھی۔
اس سال کے پہلے ہی دن ایک خطرناک زلزلہ آیا۔ 7.6
شدت کے زلزلے نے ملک بھر میں تباہی مچادی۔ سونامی کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی اور مستقبل میں مزید زلزلوں کا امکان ظاہر کیا گیا۔ یکم جنوری کو آنے والے زلزلے میں اب تک 126 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سینکڑوں دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔
یکم جنوری کو آنے والے زلزلے کے بعد کئی گھروں میں بجلی کا بحران ہے۔ جاپان کے اشیکاوا پریفیکچر کے رہائشیوں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔ انامیزو میں 1,900 گھروں بجلی کی سپلائی نہیں تھی، اور اشیکاوا پریفیکچر میں تقریباً 20,000 گھر برقی سے محروم تھے۔ ٹیلی فون سرویس بھی ٹھپ ہے۔