نئی دہلی، 13 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے حکومت پر ’کوآپریٹیو فیڈرلزم‘ کی دھجیاں اڑانے کا الزام عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پٹرولڈیزل پر ٹیکس لگا کر جو کمائی کی ہے اس کا حصہ ریاستوں کو نہیں دیا ہے۔
مسٹر چدمبرم نے ہفتے کے روز یہاں
ایک بیان میں کہا کہ کیرالاکے وزیر خزانہ نے ایک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت تیل سے کی گئی کمائی کو ڈکار رہی ہے اور اس پیسے میں ریاستوں کو برائے نام انھیں حصہ دار بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا،کیرالا کے وزیر خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل پر اکٹھا کیے گئے ٹیکس کے اعداد و شمار کا انکشاف کیا ہے۔