ذرائع
حیدرآباد:فرضی راشن کارڈس کوختم کرنے کے مقصد سے شروع کردہ ای کےوائی سی E-KYCکی آخری تاریخ ختم ہو رہی ہے۔ یہ عمل مزید چار دن میں مکمل ہو جائے گا۔ چونکہ آخری تاریخ 31 جنوری ہے، سرکاری حکام ان لوگوں کو مشورہ دے رہےہیں کہ جنہوں نے ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے فوری طور پر ای کےوائی سی کروالیں۔
بتایاجارہاہےکہ زیادہ تر پرانے کارڈس میں مرنے والوں کے نام اور ان لڑکیوں کے نام ہیں جو شادی کر
کے دوسری جگہ منتقل ہو گئیں۔ اس کی وجہ سے راشن کاغلط استعمال ہو رہا ہے۔ اس کو روکنے کے لئے ریاست نے گزشتہ سال ستمبر سے ای-کے وائی سی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس کے تحت مستحقین سے دوبارہ فنگر پرنٹس لئے جا رہے ہیں۔ دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو وہاں کی راشن کی دکانوں میں KYC مکمل کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔کےوائی سی کا عمل جاریہ مہینے کی 31 تاریخ کو ختم ہو جائے گا۔امکانات ہیں کہ ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع کا کوئی امکان نہیں۔