the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

ہیگ/6فروری(ایجنسی) ہالینڈ کے اسلام مخالف سیاستداں Geert Wilders گیئرٹ ولڈرز کے دیرینہ ساتھی اور سابق دست راست Joram van Klaveren جورم وان کلیویرن نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ ان کے اس انکشاف پر ہالینڈ میں بہت سے حلقے حیران ہیں۔ ہالینڈ میڈیا میں آج شائع ہونے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈچ پارلیمان کے دائیں بازو کےسابق رکن اور ماضی میں گیئرٹ ولڈرز کے دست راست سمجھنے جانے والے سیاستداں جورم وان کلیویرین نے اسلام قبول کرنے کاانکشاف کیا ہے۔



وانکلیویرین ‘ ڈچ پارلیمان کے ایوان زیریں میں گیئرٹ والڈرز کی سیاستی جماعت فریڈم پارٹی کے 7 سال تک رکن رہے تھے اور اس دوران انہوں نے سیاسی سطح پر ایک  مذہب کے طور پر اسلام پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس کی ہر ممکنہ حوالے سے مخالفت کی تھی۔ اس عرصہ کے دوران اپنے نہایت سخت گیر موقف کے حق میں دلائل دیتے ہوئے وان کلیویرن نے بیسیوں بار مطالبہ کیا تھا کہ ہالینڈ میں برقعہ اور مساجد کے میناروں پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا ‘ہم (اپنے ملک میں) کوئی اسلام نہیں چاہتے‘ جرمن خبررساں ادارہ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ جورم وان کلیویرین نے کہا ہے کہ وہ اسلام کے خلاف ایک کتاب لکھ رہے تھے کہ اس عمل کے دوران ان کا ذہن ہی بدل گیا۔ پھر جو کچھ انہوں نے لکھا‘ وہ ان اعتراضات کی تردید اور وجوہات تھے۔ جورم وان کلیویرن نے اخبار کو یہ بتایاکہ انہوں نے گزشتہ برس 26 اکتوبر کو باقاعدہ طور پر اسلام قبول کرلیا تھا۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.