the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ایمسٹرڈیم/14جون(ایجنسی) نیدرلینڈز کی اسلام مخالف جماعت فریڈم پارٹی آف ڈچ کے رہنما گیرٹ ویلڈرز نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے لیے پیغمبراسلام کے کارٹون بنانے کے متنازع مقابلے کا اعلان کردیا۔ نیدرلینڈز کی انسداد دہشت گردی ایجنسی (این سی ٹی وی) کی منظوری کے بعد گیرٹ ویلڈرز نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں دوسروں لوگوں کو بھی اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دی اور اپنے منافرت پسند عزائم کی تکمیل کا اظہار کیا۔

گیرٹ ویلڈرز کی جماعت نیدرلینڈز کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ہے اور انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ "آزادی اظہار خطرے میں ہے بالخصوص اسلام کے ناقدین کے لیے"۔ فریڈم پارٹی کی



جانب سے منافرت انگیز مہم پہلی مرتبہ شروع نہیں کی جارہی ہے بلکہ اس سے قبل قرآن مجید پر پابندی کا مطالبہ بھی کرچکی ہے اور ملک میں اسلام پر پابندی کی خواہش مند ہے۔


اسلام مخالف جماعت کے رہنما نے اس منافرت انگیز مہم کے لیے تین سال قبل اسی طرز کا مقابلہ جیتنے والے امریکی کارٹونسٹ کو جج مقرر کر دیا ہے۔ گیرٹ ویلڈرز کے اعلان کے مطابق یہ مقابلہ نیدرلینڈز کی پارلیمنٹ کی عمارت میں منعقد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ مغربی ممالک میں اس سے قبل بھی مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے لیے اس طرح کے مقابلے منعقد کیے جاتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.