نئی دہلی، 30 نومبر:- مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں وزارت داخلہ کے نیشنل کرائم ریکارڈ زبیورو (این سی آر بی) کی اشاعت ‘‘کرائم ان انڈیا -2016’’ کا اجرا کیا۔
پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ 19 میٹر و پالیٹین شہروں (بیس لاکھ سے زیادہ کی آبادی والے) کے ساتھ ساتھ ‘‘پرتشدد جرائم’’ ، ‘‘خواتین کے خلاف جرائم’’، ‘‘بچوں کے خلاف جرائم’’، ‘‘قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بچے’’، ‘‘درج فہرست ذاتوں /قبائل کے خلاف جرائم ’’، ‘‘ معاشی جرائم’’،‘‘
سائبر جرائم’’،‘‘ معمر افراد کے خلاف جرائم’’ اور ‘‘پولیس اور عدالت کے ذریعہ مقدموں کا نپٹارا’’ کو بھی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
اس اشاعت کی اہم خصوصیات میں ’’گمشدہ افراد اور بچوں‘‘کے بارے میں ایک نئے باب کے علاوہ آسام رائفلز ، سی آئی ایس ایف ، بی ایس ایف، سی آر پی ایف ، این آئی اے اور ایس ایس بی کے ذریعہ پکڑے گئے ہتھیاروں ، گولہ بارود ، منشیات اور کرنسی کے بارے میں پہلی بار اعدادوشمار کو شامل کیا گیا ہے۔