: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دہلی:چیف منسٹر ریونت ریڈی دارالحکومت دہلی کے دورے کےدوسرےروز آج کافی مصروف دیکھےگئے۔ریاست کے لئے فنڈس حاصل کرنے کے مقصد سے ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا اور ریاستی وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور ڈی سریدھربابو مرکزی وزراء سے ملاقات کررہے ہیں۔آج دوپہر مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے ملاقات کی۔اس میٹنگ کےلئے ریاست کے سرکاری عہدیداروں کو بھی مدعو کیاگیاتھا۔بتایاجارہاہےکہ میٹنگ میں خاص طورپربھارت مالااسکیم کے تحت ریاست کو منظور شدہ ریجنل رینگ روڈ کے تعلق سے تبادلہ خیال کیاگیا۔بتایا
جارہا ہے کہ ریاست کی چھ شاہراہوں کو قومی شاہراہوں کےطورپراپ گریڈ کرنےکابھی مطالبہ کیاگیا۔اطلاعات ہیں اس موقع پر فلائی اوورس کی تعمیر کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔واضح رہے گزشتہ مرتبہ نتن گڈی کری سے ملاقات کے دوران کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے اسی معاملے ہرگفتگو کی تھی۔اس بار چیف منسٹرریونت ریڈی کی شرکت سے میٹنگ کافی اہمیت اختیارکی گئی ہے۔بتایاجارہاہےکہ چیف منسٹر اورریاستی وزراء مرکزی وزیرفینانس نرملا سیتا رامن اور وزیرریلوے اشونی ویشنوکے علاوہ دیگر مرکزی وزراء سے ملاقات کرینگے۔بتایاجارہاہے اس سلسلے میں اپائنٹمنٹ بھی لیاگیاہے۔