نئی دہلی، 10 جنوری:- کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت کی اقتصادی بدانتظامی کی وجہ سے ملک کی معیشت کی رفتار کند پڑ گئی ہے۔
کانگریس کے ترجمان رنديپ سرجےوالا نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک کے اقتصادی منظر نامے پر اکنامک ایڈوائزری
کونسل (جو مکمل طور پر غیر فعال ہے) دوسرے حکام کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے جا رہے ہیں، ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ حکومت اپنی ان اقتصادی بد انتظامی کی جوابدہی سے بچ نہیں سکتی جس کی وجہ سے ملک کی مضبوط معیشت متاثر ہوئی ہے۔
معیشت کے الگ الگ سیکٹرز اس اقتصادی بدانتظامی کو بیان کر رہے ہیں۔