جموں، 28 دسمبر:- جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی صدر غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی پالیسیوں کی بدولت ملک کا سیکولر کردار محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک کی ترقی کے
لئے جو کام کیا ہے، وہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں درج ہے۔
غلام احمد میر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں پارٹی کے فاؤنڈیشن ڈے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔