the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
واشنگٹن/1مارچ(ایجنسی) سعودی عرب کی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کی نائب صدر شہزادی Reema ریما بنت بندر آل سعود نے کہا ہے کہ مملکت کی خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں ، انھیں اسٹیڈیموں میں فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے ،انھیں کاریں چلانے کا حق دیا گیا ہے لیکن ڈرائیونگ کا حق تمام سعودی خواتین کو حاصل نہیں ہوگا۔

وہ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اطلانتک کونسل کے زیر



اہتمام بدھ کو ایک تقریب میں گفتگو کررہی تھیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی خواتین سے متعلق سنجیدہ مسائل کے حل کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ان میں ایک تو یہ ہے کہ ایک عورت خود کو گھر میں محفوظ سمجھے اور دوسرا مردوں کی بالادستی والے معاشرے میں وہ بھی اپنا کوئی کیرئیر اپنا سکے۔


انھوں نے کہا کہ " گھریلو تشدد ایک اہم مسئلہ ہے اور میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں"۔انھوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس اتھارٹی یہ کوشش کررہی ہے کہ صحت مند آبادی کے لیے زیادہ سے زیادہ سعودی صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں،ورزش کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.