ممبئی، 21 مارچ :- ممبئی کی ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی) نے پنجاب نیشنل بینک ( پی این بی) گھوٹالے میں مفرور تاجر نیرومودی کے خلاف 890 کروڑ کے ہیروں کو اسپیشل اکنامک زون (سیز) کے ذریعے مقامی مارکیٹ میں غلط طریقے سے لانے کا معاملہ درج کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ نے اپنے بيان میں کہا کہ نیرو مودی گروپ کی راجستھان کے جے پور اور
گجرات کے سورت میں واقع کمپنیوں’فائر اسٹار انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ‘ اور ’فائر اسٹار ڈائمنڈ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کی سیز یونٹس پرچارج فیس سے مستثنیٰ ہیروں / موتیوں کو غلط ڈھنگ سے لانے کا معاملہ درج کیا ہے۔
ہیروں، موتيوں و دیگر زیورات کا امپورٹ و ایکسپورٹ کا کاروبار کرنے والی نیرو مودی کی ان کمپنیوں کی یہ فیکٹریاں اسپیشل اكنامك زون میں آتی ہیں جس میں ان کےبرآمد ات پر کوئی فیس نہیں لگتی۔