نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ کورونا وائرس کے لئے دفاعی تحقیق اور ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ تیار کی جانے والی 2- ڈی ڈی جی دوا ملک کی سائنسی طاقت کی ایک مثال ہے اور یہ عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں امید کی کرن ثابت ہوگی۔
مسٹر راجناتھ سنگھ نے پیر کے روز 2-ڈی اوکسی-ڈی گلوکوز (2-ڈی جی) دوا کو ریلیز کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹری کے ساتھ مل کر
بنائی جانے والی یہ دوا حکومت اور نجی شعبے کے مابین شراکت کی ایک عمدہ مثال ہے۔ وزیر دفاع نے اس دوا کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے بتایا گیا کہ اس کے استعمال سے لوگ عام علاج مقابلے ڈھائی دن سے زیادہ تیزی سے علاج حاصل کرکے اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ نیز ، اس سے آکسیجن پر انحصار بھی کم ہوکر 40٪ تک رہ گیا ہے۔ اس کا پاؤڈر کی شکل میں ہونا بھی اس کی ایک بڑی خصوصیت ہے۔ او آر ایس پاوڈر کی طرح لوگ اسے بھی بہت آسانی سے استعمال کرسکیں گے"۔