نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) محترمہ دروپدی مرمو نے پیر کے روو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں ملک کے 15ویں صدرجمہوریہ کے بطور حلف لیا وہ ملک کی دوسری خاتون اور قبائلی برادری کی پہلی لیڈر ہیں جو ملک کے اس اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر پہنچی ہیں چیف جسٹس
این وی رمن نے محترمہ مرمو کو اپنے عہدے کا حلف دلایا۔
محترمہ دروپدی مرمو آزاد ہندوستان میں پیاد ہونے والی ملک کی پہلی اور سب سے کم عمر صدر جمہوریہ ہیں- انہوں نے سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند کی میعاد پوری ہونے ہونے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے-