بی آر ایس پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے کیشو راو چہارشنبہ کو کانگریس میں شامل ہوگئے۔ وہ آج چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ دہلی روانہ ہوئے تھے۔ انہوں نے کانگریس کے دفتر میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور صدر کانگریس ملکارجن کھرگے سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار
کرلی۔ اس موقع پر تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور دیپاداس منشی بھی موجود تھے چند دن قبل ہی کیشو راو اور ان کی دختر گدوال وجیہ لکشمی جو گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی میئر ہیں انہوں نے بی آر ایس پارٹی کو استعفی پیش کردیا تھا اور وجیہ لکشمی نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور آج کیشو راو کانگریس میں شامل ہوگئے۔