نئی دہلی‘ 4 فرور ی' سابق ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد ہاشم قدوائی صرف ایک بے باک سیاست داں ہی نہیں بلکہ ایک اچھے استاد‘ مفکر‘ مصنف محقق‘ دانشور‘ ملی رہنما اور جنگ آزادی کے مجاہد بھی تھے اور ان کے نظریات او رخیالات کو آگے بڑھانے کی آج اشد ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار آج یہاں مقررین نے ’ڈاکٹر محمد ہاشم
قدوائی کی علمی و ادبی خدمات‘ کے موضوع پر منعقد تیرہواں محفوظ الرحمان یادگار لکچر کے دوران کیا۔
سابق آئی اے ایس افسر اور مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر خواجہ محمد شاہد نے کلیدی لکچر دیتے ہوئے مرحوم قدوائی صاحب کے ساتھ اپنے تعلقات کی روشنی ان کی متعدد خوبیوں کا ذکر کیا۔