ذرائع:
نئی دہلی:سابق مرکزی وزیر اور دہلی کے چاندنی چوک سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن نے فعال سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلے کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہرش وردھن نے یہ فیصلہ اس بار چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ ملنے کی وجہ سے لیا ہے۔ اس بار بی جے پی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے چاندنی چوک سیٹ سے پروین کھنڈیلوال کو میدان میں اتارا ہے۔
حال ہی میں مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے بھی فعال سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ مجھے موقع دینے کے لئے میں
وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جے ہند۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے جاری کردہ پہلی فہرست میں دہلی کی پانچ سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ مشرقی دہلی سے منوج تیواری، نئی دہلی سے بنسوری سوراج، مغربی دہلی سے کملجیت سہراوت، جنوبی دہلی سے رامویر سنگھ بیدھوری اور چاندنی چوک سے پروین کھنڈیلوال کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پارٹی نے مرکزی وزیر میناکشی لیکھی کی جگہ نئی دہلی سے سابق مرکزی وزیر سشما سوراج کی بیٹی بنسوری سوراج، جنوبی دہلی سے رمیش بدھوری کی جگہ رام ویر سنگھ بیدھوری، چاندنی چوک سے سابق مرکزی وزیر ہرش وردھن کی جگہ پروین کھنڈیلوال کو نامزد کیا ہے۔