(یوم پیدائش پر خاص)
نئی دہلی،14اکتوبر(یو این آئی)ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل مین اور صدر جمہوریہ کی حیثیت سے ہندوستانی تاریخ کا ایک روشن ستارہ ہیں اُن کی زندگی بڑی جدوجہد بھری ہوئی تھی، جو نئی نسل کے لیے ایک تحریک کی مانند ہے انہوں نے ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کا جوخواب دیکھا تھا، اسے شرمندہ تعبیر کردیا ان خیالات کا اظہار سابق ڈی جی پی ایم ڈبلیو انصاری نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اُن کا پیغام اور مشن ہندوستان کے کونے کونے اور تمام باشندوں
تک پہنچایا جائے اور اس کے لئے تمام ریاستی اور قومی سرکاروں کی ذمہ داری ہے کہ ایسے تمام اضلاع جہاں تعلیمی اور اقتصادی طور پر لوگ پسماندہ ہیں، ان کے لئے فروغ ہنر مندی کالج اور روزگار رخی کورسیز کھولے جائیں۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی تمام کتابیں ہندوستان کی تمام لائبریری میں رکھی جائیں اور بچوں کو پڑھنے پڑھانے کی ترغیب دی جائے۔ ہندوستان کے تمام ایسے اضلاع جو ہر لحاظ سے پچھڑے ہوئے ہیں، وہاں داکٹر کلام کے نام سے اسکیم شروع کی جائے، لائبریری، اسکول اور کالجوں کھولے جائیں۔ یہی سب کام کر کے آنے والی نسلوں کو سرخ رو کیا جا سکتا ہے جس کی آج سخت ضرورت ہے۔