نئی دہلی ، 07 مئی (یواین آئی) سپریم کورٹ نے دہلی میں آکسیجن کی ناکافی فراہمی کی شکایت پر مرکزی حکومت پر جمعہ کو سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے حکم تک دارالحکومت دہلی کو روزانہ 700 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی جانی چاہئے بصورت دیگر ایکشن لیا جائے گا جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے توہین عدالت کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کے
دوران کہا کہ “دہلی کو مزید احکامات تک روزانہ 700 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کرنا ہوگی۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو متعلقہ عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘
جسٹس چندرچوڑ نے کہا جب ہم 700 میٹرک ٹن کہہ رہے ہیں تو اتنا ہی آکسیجن دی جائے۔ ہمیں سخت اقدامات کرنے پر مجبور نہ کریں۔
عدالت عظمی کی ناراضگی اس لئے تھی کہ دہلی کو 700 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کرنے کے جمعرات کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا تھا۔