the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 7 اکتوبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے ممبئی سب اربن کی آرے کالونی میں درختوں کی کٹائی پر اگلے حکم تک کے لئے آج روک لگا دیجسٹس ارون مشرا اور جسٹس اشوک بھوشن کی خصوصی بنچ نے متعلقہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد معاملہ کو جوں کا توں برقرار رکھنے کا حکم دیاخصوصی بنچ نے درخت کی کٹائی کی مخالفت کے دوران حراست میں لئے گئے تمام ماحول دوست کارکنوں کی رہائی کا بھی حکم دیا۔ جسٹس مشرا نے کہا ”پولیس کی طرف سے حراست میں لئے گئے تمام ماحول دوست کارکنوں اور مظاہرین کو فوراً رہا کیا



جانا چاہئے ان تمام کی رہائی ضمانتی بانڈجمع کرانے کے بعد ہی ہوگیعدالت نے کہا کہ ماحولیات اور جنگلات سے متعلق معاملات سے متعلق بنچ اس معاملے کی سماعت اب 21اکتوبر کو کرے گی اور اس دوران درختوں کے کاٹے جانے کے فیصلے کے جواز پر بھی جرح ہوگی۔
خیال رہے کہ رشبھ رنجن کی قیادت میں قانون کے طلبہ کے ایک گروپ نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
عدالت نے اس خط کو مفاد عامہ کی عرضی میں تبدیل کرتے ہوئے سماعت کرنے کا فیصلہ کیا اور خصوصی بنچ کی تشکیل دی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.