لندن/13جولائی(ایجنسی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جُمعرات کی شام برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ گذشتہ برس صدارت کا منصب سنھبالنے کے بعد یہ ان کا برطانیہ کا پہلا دورہ ہے۔
امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسے وقت میں برطانیہ کے دورے پر پہنچے ہیں جب واشنگٹن اور یورپی یونین کے درمیان پناہ گزینوں کے معاملے پر
سیاسی بحران چل رہا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ کے یورپی یونین سے علاحدگی [بریکسٹ] کے اعلان کے بعد لندن اور یورپ میں بھی تناؤ پایا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طیارہ لندن کے "اسٹانسٹڈ" ہوائی اڈے پر اترا۔ وہاں سے امریکی صدرایک اعلیٰ اٰختیاراتی وفد کے ہمراہ 18 ویں صدی کی یادگار بلیھنیم محل روانہ ہوگئے۔ یہ جگہ دوسری عالم جنگ کے برطانوی وزیراعظم آنجہانی ونسٹن چرچل کی رہائش گاہ تھی۔