دہلی، 6 جولائی (ذرائع) 14.2 کلوگرام وزنی گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت چہارشنبہ سے مزید مہنگی ہو جائے گی کیونکہ ان کی قیمتوں میں فی یونٹ 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
قومی راجدھانی دہلی میں اب اس کی قیمت 1,053 روپے فی یونٹ ہوگی۔
انڈین آئل کارپوریشن نے کہا
کہ کولکتہ، ممبئی، اور چنئی میں، اس کی قیمت بالترتیب 1,079 روپے، 1,052.5 روپے، اور 1,068.5 روپے ہوگی،
اس سے قبل گھریلو سلنڈروں کی قیمتوں میں 19 مئی 2022 کو نظر ثانی کی گئی تھی۔
دوسری جانب 19 کلوگرام کے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 8.5 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جو آج سے لاگو ہے۔