the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کولکتہ، 15 جون (ایجنسی) مغربی بنگال کے سرکاری اسپتالوں میں اپنے ساتھیوں پر حملوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال کے چوتھے دن ہفتہ کو بھی اسپتالوں کے اوپی ڈی کا کام کاج بند رہا۔
ہڑتال کر رہے ڈاکٹر مسلسل مزید سیکورٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے پانچ سینئر ڈاکٹروں نے جمعہ کی شام وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔
میٹنگ کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ محترمہ بنرجی نے معاملہ پر بات چیت کے لئے جونیئر ڈاکٹروں کو ہفتہ کی شام پانچ بجے ریاستی سکرٹریٹ ’نابنّا‘ بلایاہے۔ہڑتال کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں نے اگرچہ اس دعوت کو مسترد کر دیا جس سے ڈاکٹروں اور ریاستی حکومت کے درمیان جاری تعطل کے جلد ختم ہونے کی امیدوں کو جھٹکا لگا



ہے۔
جونیئر ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے کی شام پانچ بجے ریاستی سکرٹریٹ میں وزیر اعلی سے ملاقات نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا’’محترمہ بنرجی ریاست کی سرپرست ہیں اور انہیں یہاں آنا چاہئے۔ ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں اور ہم حل نکالنے کے لئے بھی تیار ہیں‘‘۔
کولکتہ میں ڈاکٹروں نے ریاست میں ہڑتال ختم کرنے کے لئے محترمہ بنرجی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ میں چھ شرائط بھی رکھی ہیں۔
جونیئر ڈاکٹروں کی مشترکہ پلیٹ فارم کے ترجمان ڈاکٹر ارندم دتہ نے کہا’’وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو ایس ایس کے ایم اسپتال میں جس طرح سے ہمیں خطاب کیا اس کے لئے ہم ان سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے جو کہا، انہیں وہ نہیں کہنا چاہئے تھا‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.