the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنئو۔ مسلم مذہبی رہنما مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے مذہبی مقامات، عوامی جلوسوں اور شادی تقریبات میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو لے کر جاری حکم نامہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی کو صوتی آلودگی کو روکنے کے لئے تعاون کرنا چاہئے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میسیج جاری کر فرنگی محلی نے کہا ہے کہ لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کے لئے جو بھی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے وہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد آیا ہے۔ لہذا اس سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تمام لوگوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ فارم کو پر کر کے 15 جنوری تک لاؤڈ اسپیکرز استعمال کرنے



کے لئے متعلقہ افسر سے اجازت لی لینی چاہئے۔ تاکہ اذان میں کوئی دقت نہ ہو۔

اتنا ہی نہیں، مولانا فرنگی محلی نے کہا ہے کہ صوتی آلودگی کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے یہ حکم دیا گیا ہے۔ ہم سب کو صوتی آلودگی کو روکنے کے لئے اپنا تعاون دینا چاہئے۔

بتا دیں کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے حکم پر مذہبی مقامات پر بغیر اجازت لگے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کو لے کر سادھو سنتوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ سادھو سنتوں نے عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.