the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

چینئی:ڈی ایم ڈی کے پارٹی کے لیڈر اور مقبول اداکار وجئے کانت کا انتقال ہوگیا۔ تمل ناڈو کے ہیلتھ سکریٹری نے باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا۔ وجے کانت، جو کچھ دنوں سے علیل تھے،جن کا چنئی کے میاٹ اسپتال میں علاج چل رہاتھا۔ تمل ناڈو کے محکمہ صحت نے اعلان کیا کہ دو دن تک علاج کے بعد آج ان کی موت ہوگئی۔ دو دن پہلے وجئے کانت کو نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
وجئے کانت کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور انہوں نے آج آخری سانس لی۔انتقال کی اطلاع کے بعد افراد خاندان ،رشتے دار اورحامی میاٹ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ اسپتال کے قریب بڑے پیمانے پر پولیس فورس



کو تعینات کیاگیاہے۔ وجئے کانت 25 اگست 1952 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے تمل فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت چھوڑی ہے۔ انہوں نے انڈسٹری میں انِککم علمائی فلم کے ساتھ قدم رکھا۔ وہ زیادہ تر اپنی فلموں میں پولیس افسر کے طور پر نظر آئے۔
وجئے کانت کی 100ویں فلم 'کیپٹن پربھاکر' کی کامیابی کے بعد ہر کوئی انہیں کیپٹن کہنے لگا۔ وجئے کانت کی فلموں کو تیگو میں بھی ڈب کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے وجئے کانت کے تلگو زبان کے بھی بہت سے مداح ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے سیاست کی طرف رخ کیا۔ وجئے کانت کا اصل نام نارائنن ہے ۔وجئے کانت نے 14 ستمبر 2005 کو ڈی ایم ڈی کے پارٹی کی بنیاد رکھی۔ وہ پہلی بار 2006 میں ایم ایل اے بنے تھے۔ وہ 2011 میں اپوزیشن لیڈر تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.